اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ری ٹویٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔عالیہ حمزہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں ۔عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی تھی۔درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔عالیہ حمزہ کے خلاف سائبر کرائم کی دفعات کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔وکیل نے بتایا کہ جولائی کی ایف آئی آر ہے ریٹویٹس ہوئی ہیں۔ عالیہ حمزہ اس وقت جیل میں تھیں جب ری ٹوئٹ ہوئے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی 19 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت 10 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔جج افضل مجوکا نے کہا کہ پیش ہوں جو پیش نہیں ہوتے مشکل ہوتی ہے سواتی صاحب کو بھی کہا ہے۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ میں صبح فیصل آباد پھر لاہور سرگودھا پیش ہو کر بھی یہاں آؤں گی۔عدالت نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔