ای او بی آئی :19افسران کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی

29

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نجی شعبہ کے ملازمین کو پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI) کے چیئرمین فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضیٰ نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر مختلف کیڈرز کے19اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے اگلے گریڈ8میں ترقی دیدی ہے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ترقی موخر کردی گئی ہے ۔ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین خاقان مرتضیٰ نے اپنے 4 ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران ادارہ کے تمام شراکت داروں کو درپیش گوناگوں مسائل فوری طور پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ کے انتظامی ڈھانچہ کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے جس کے نتیجہ میں ایک طویل عرصہ سے اپنی جائز ترقیوں سے محروم اسٹاف ملازمین اور افسران کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران کی نئی تقرریوں کے احکامات علیحدہ سے جاری کیے جائیں گے ۔