اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری اور نعیم پنجوتھہ کو اڈیالہ جیل میں جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سپرٹینڈنٹ،ڈپٹی سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نو نوٹس جاری کر دیاہے اور ان سے 6ستمبرتک جواب طلب کیاہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، اس دوران ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ،اورموقف اختیار کیاکہ جیل ٹرائل میں مجھے بانی چیئرمین نے بطور وکیل نامزد کیا تھا، میرے ساتھ ایک اور وکیل بھی ہیں جن کو اڈیالہ جیل میں نہیں جانے دیا جا رہا ۔اسی عدالت کے فیصلوں کے مطابق جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہی ہو گا،اس پر جسٹس اسحاق خان نے کہاکہ وکلا ئکی غیر موجودگی میں عدالتی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت تصور نہیں کی جائے گی، بعدازاں عدالت نے فریقین کے نوٹسزجاری کرتے ہو ئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔