پولیس ایماندارہوتی تولاپتاافرادکامسئلہ حل ہوجاتا،سندھ ہائیکورٹ

22

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی کی بازیابی سے متعلق رپورٹس پر عدالت کا پولیس حکام پر اظہار برہمی۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہناتھا کہ 13 سال سے دیکھ رہے ہیں جے آئی ٹی اجلاس میں صرف چائے پی کر سب چلے جاتے ہیں، 70 سالہ بزرگ برسوں سے دھکے کھارہی ہے لوگ آپ لوگوں کو بددعائیں دیتے ہوں گے، پولیس ایمانداری سے کام کرتی تو لاپتا افراد کا مسلہ حل ہوچکا ہوتا، اتنے برسوں میں جے آئی ٹی اجلاس میں یہ طے نہیں ہوسکا کی شہری کو کس نے غائب کیا ہے، عدالت نے ڈی ایس پی تھانہ پاکستان بازار کو ڈانٹتے ہوئے کہاکہ ناقص کارکردگی پر ہم آپ کو سینٹرل جیل بھیج دیں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو طلب کرلیا،عدالت نے لاپتا شہری سید عارف، سید عباس شاہ اور دیگر کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں سے4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔