اسلام آباد (کامر س ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ میں انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق ہوانینگ پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج نے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال پاور پلانٹ میں چھ ہفتے کی انٹرن شپ مکمل کرنے والے انٹرنز کے لیے ایک یادگار اختتامی سیشن کا انعقاد کیا۔اس تقریب نے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء موجود تھے۔ اختتامی تقریب میں سی ای او ڈاکٹر لی ڑن، مینیجنگ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مسٹر سو یانان، اور ایچ آر کے سینئر منیجر مسٹر چن ڈپینگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے انٹرنشپ پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ طلباء نے ساہیوال پاور پلانٹ کو اس کے غیر معمولی انفراسٹرکچر پر سراہتے ہوئے اسے پاکستان میں سب سے اچھا پاور پلانٹ قرار دیا۔