سِنَرجی گروپ کا ڈریگنز آف پاکستان 2024 میں شاندار کارکردگی

40

کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن ادارے،سِنَرجی گروپ نے ڈریگنزآف پاکستان 2024 ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز میں 10 ایوارڈز حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر،گروپ کی ایجنسیوں میں شامل ،سائینائٹ ڈیجیٹل اور سنرجی ایڈورٹائزنگ نے مجموعی طور پر متعدداعزازات حاصل کیے۔علاوہ ازیں، گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، احمد کپاڈیا کے والد، لطیف کپاڈیا (مرحوم) کے نام پر قائم،لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ کو بھی بیسٹ اسمال بجٹ کیمپین کے لیے بلیک ڈریگن ایوارڈز سے نوازا گیا۔ڈریگنز آف پاکستان 2024ایوارڈز کی تقریب، حال ہی میں، کراچی میں منعقد ہوئی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احمد کپاڈیا نے کہا کہ ”ڈریگن ماسٹر آف پاکستان کے طور پر ریڈ ڈریگن کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔یہ ایوارڈ سنرجی کے 25 سالہ سفر کا اہم اعتراف ہے جس کے دوارن میں نے، ملک میں، ایڈورٹائزنگ کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ سنرجائزر اور BrandSynario. com کے ذریعے میں نے انڈسٹری کو متحد رکھنے اورتعاون و جد ت کو فروغ دینے کے لے انتھک کام کیا ہے۔میری حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ‘ایگزیکٹو ڈوڈلز’ انڈسٹری کے بارے میں میرے مشاہدات، تجربات اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا مقصد پیشہ ورانہ سفر میں دیگر افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں جو ناممکن کو ممکن کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور ایڈورٹائزنگ میں سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔