کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں بنیادی سہولیات کے شدید فقدان سمیت کے ایم سی کے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید اسپتال کی حالت زار پر بہت افسوس ہوتا ہے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی نااہلی نے عباسی شہید اسپتال تک میں بنیادی سہولیات کا فقدان پیدا کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے عباس شہید اسپتال میں لگے گندگی کے ڈھیر سے تعفن تک اٹھ رہا ہے اور موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ اسپتال میں صحت کی سہولیات کا پہلے ہی فقدان ہے دوسری طرف منکی پاکس کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں جس کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمرانوں کو ٹھوس و مؤثر اقدامات اٹھانے چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المدنی قرآن اکیڈمی شیرشاہ میں مذہبی و سماجی رہنماؤں مفتی محمد اختر معاویہ، عطا اللہ عالم نوری، ڈاکٹر عبد الرحیم شیخ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔