بھارت: بچوں کو اسکولوں میں جرائم کی تربیت دی جانے لگی

279

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں میں مبینہ طور پر ایسے “چور اسکول” موجود ہیں جہاں نوجوانوں کو باقاعدہ جرائم کی تربیت دی جاتی ہے۔

یہ اسکول مدھیہ پردیش کے تین گاؤں کڈیا، گلکھیڈی، اور ہلکھیڈی میں پائے جاتے ہیں، جہاں والدین خود اپنے بچوں کو چوری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کی تربیت کے لیے بھیجتے ہیں۔

ان اسکولوں میں تجربہ کار مجرم یا گروہ کے ارکان بطور اساتذہ کام کرتے ہیں اور بچوں کو چوری، جیب تراشی، پولیس سے بچنے کی ترکیبیں، اور جسمانی تشدد کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ نصاب میں شراب بیچنا اور جوا کھیلنا بھی شامل ہوتا ہے۔