اسلام آباد: چینی وزیر اعظم لی کیانگ اکتوبر میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو مراحل پر مشتمل ہوگا۔ وہ پہلے مرحلے میں دو طرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ان کے دورے میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
لی کیانگ 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان حکومت کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان 11 سال بعد ہو گا۔
لی کیانگ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
چینی وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔