امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں غربت تیزی سے بڑھنے لگی

340

تہران: امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں غربت تیزی سے بڑھنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں میں اضافہ جاری ہے، ان پابندیوں کے ایران کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ملک میں غربت کی سطح میں تیزی سے اضافے کی خبریں آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں غربت کی شرح 2015 میں تقریبا 20 فیصد سے بڑھ کر ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں 30 فیصد تک پہنچ گئی۔