پشاور(آن لائن)نواز شریف اور مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بارودی سرنگیں بچھانی شروع کردی ہیں۔شہباز شریف صاحب کے پی بھی پاکستان کا ایک صوبہ ہے۔کے پی سب سے سستی بجلی اور پانی دیتا ہے۔بجٹ پیش کرتے وقت کہا تھا کہ وفاق کے بجٹ پائیدار نہیں ہوتے اب ہر مہینے ایک مائیکرو بجٹ آئے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم پشاور میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجٹ میں معاشی ترقی کے بلند وبانگ دعوے کئے جاتے ہیں۔کے پی سب سے سستی بجلی دیتا ہے۔خزانے کے پیسے پنجاب کی غلطیوں کے لئے نہیں دے سکتے۔کے پی میں نیپرا کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی اور ٹرانسمیشن لائن پر کام کررہے ہیں۔بجلی براہ راست صنعتوں کو دینگے تاکہ یہاں پر صنعتیں قائم ہو۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا دارلحکومت اسلام اباد نہیں بلکہ لاہور ہے۔آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی سبسڈی پر اعتراض اٹھا ہے،آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کو 30 ستمبر تک سبسڈی واپس لینے کا کہا ہے،آہستہ آہستہ سبسڈی پر سیاست ہورہی ہے۔