سکھر (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائد کردی، کوئی سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکے گا۔جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکیں گے، گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں گے۔