کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی نے فٹنس کلب کا باضابطہ افتتاح کر دیا ۔افتتاح امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کیا ۔ چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی جناب نوید علی بیگ ،ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی و دیگر ذمے داران اور مہمان اس موقع پرموجود تھے ۔افتتا حی ٰ تقریب کے موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ فٹنس کلب کا قیام مستحسن اقدام ہے ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ الخدمت اپنے کارکنان کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے۔ فٹنس کلب میں ورزش کے تمام جدید ایکیوپمنٹ موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اچھی صحت بھی اللہ کی نعمت ہے مگر اس کا خیال رکھنا اور صحت کو برقرار رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ کارکنان الخدمت اور ادارہ نور حق اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں گے۔چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ فٹنس کلب کے قیام کا مقصدجدید ترین فٹنس ایکیوپمنٹ کی فراہمی کے ساتھ الخدمت کے ملازمین کی اچھی صحت کے لیے عملی اقدامات کرنا ہیں۔پہلے مرحلے میں فٹنس کلب کی اس سہولت سے الخدمت ہیڈ آفس اورادارہ نورحق کے کارکنان کو فراہم کی جا رہی ہے ۔ مشکل حالات اور معمولات میں صحت کاخیال رکھنا اوراپنے لیے وقت نکالنا مشکل کام ہے ۔الخدمت نے کوشش کی ہے کہ وہ اپنے کارکنان کو یہ سہولت پہنچائے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کی دم توڑتی روایت کو زندہ کیا جائے۔ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے کارکنا ن کو فٹنس کلب کا قیام کارکنا ن کے لیے تحفہ ہے ۔اس فٹنس کلب میں سائیکلنگ ،ویٹ لفٹنگ ،ٹریڈ مل ،کارڈیو ،بائی سیپ سمیت دیگر ایکیوپمنٹ موجود ہیں جو کارکنان کی ورزش اور ان کی فٹنس کے لیے ہیں ۔امید ہے وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔پہلے مرحلے میں ہم نے کارکنان کو یہ سہولت فراہم کی ہے ۔امید ہے جلد اس میں توسیع کی جائے گی۔