ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اور جانی نقصان

200

دیکھا جا رہا ہے کہ آج کل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اوربے ہنگم طریقے سے گاڑی چلانے اور اس کے نتیجے میںہلاکتوں کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ۔ پیر کے روز بھی سائٹ ایریا میں تیزا رفتار بس نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی اس سے ایک روز قبل بھی ایک لینڈ کروزر نے دو افراد کو کچل دیا تھا ۔ گزشتہ دنوں کار ساز کے علاقے میں ایک خاتون کے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے دوران باپ بیٹی کی ہلاکت اور ایک شہری کے شدید زخمی ہونے کا واقعہ پیش آ چکا ہے اور کسی مجرم کو سزا نہیں ہوئی ۔چونکہ ٹریفک پولیس بڑی گاڑیوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کو کسی قسم کی گرفت میں نہیں لیتی بلکہ ان کے لیے راستے بنائے جاتے ہیں اور ٹرانسپورٹرزسے تو ان کے تعلقات کی کہانی عام ہے اس لیے بے ہنگم طریقے سے گاڑی چلانے کا چلن عام ہو گیا ہے ۔ پولیس ٹریفک نظام پر سختی سے عمل کرانے کا مطلب موٹر سائیکل ، رکشوں اور چھوٹی گاڑی والوں کو تنگ کرنا سمجھتی ہے یہ رویہ بھی غلط ہے۔