کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں نگلیریا سے ہونے والی ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کے نجی اسپتال میں 19 سالہ لڑکا 12 روز کی شدید علالت کے بعد انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں سال سندھ میں نگلیریا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جن میں سے چار کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔
19 سالہ متاثرہ لڑکا گزشتہ 12 دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جوکہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گیا۔
یاد رہے کہ نگلیریا جرثومہ ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ دماغ کو متاثر کرتا ہے۔ یہ ایک لا علاج مرض ہے، جو مخصوص درجہ حرارت اور پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کی صورت میں بڑھتا ہے۔