کراچی: محکمہ موسمیات کی کل بارش کی پیشگوئی

164

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش اور آئندہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں ہلکی بارش کا آغاز ہو چکا ہے، اور مون سون ہوائیں جلد ہی حیدرآباد تک پہنچ جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں کل ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہے گا، ستمبر کے دوران درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے، اور ستمبر کا اوسط درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔