دادو: ڈی ایچ کیو اسپتال کے شعبوں کی منتقلی

29

دادو (نمائندہ جسارت) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن اور ڈی ایچ کیو اسپتال دادو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد حسین مستوئی کی کوششوں کے بعد نئی ڈی ایچ کیو بلڈنگ میں بجلی کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ، جنرل او پی ڈی، بلڈ بینک، ڈیجیٹل ایکسرے اور لیبارٹری کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر امجد مستوئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈی ایچ کیو اسپتال مکمل طور پر منتقل ہونے کے بعد نہ صرف عوام بلکہ ضلع کے آس پاس کے شہروں کے لوگوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نئے ڈی ایچ کیو اسپتال میں اب سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی مشینوں کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔