عمران پرجتنے مرضی کیس بنا دیں مقبولیت پر فرق نہیں پڑے گا،ولید اقبال

38

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پر پاکستان میں جتنے مرضی کیسز بنا دیں مقبولیت میں فرق نہیں پڑے گا،جہاں گارڈین یا ڈیلی میل نے خلاف لکھا ہے وہاں 10 جریدوں نے حق میں بھی لکھا،چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑنا کوئی راہ فرار نہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان پر کسی کیس میں سز ا نہیں ہے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔آپ لوگوں نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے بھی عمران خان کی قید کو ناجائز قرار دیا۔