راولپنڈی ٹیسٹ، بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،آر پی او راولپنڈی

129

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ کرکٹ میچز کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کی سہولت کے مدنظر ٹریفک کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کرکٹ میچز کی سکیورٹی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کر کٹ اسٹیڈیم میں پاک۔ بنگلا دیش دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے موقع پر دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکار کرکٹ میچ کی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔