عمران خان کا ملٹری ٹرائل کیخلاف عدالت سے رجوع

187
jail trial reserved

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ممکنہ ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے یہ درخواست جمع کرائی ہے، جس میں انہوں نے سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ، اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مختلف اداروں کے سربراہان بشمول آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے، اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں فوجی تحویل میں دیے جانے سے روکا جائے اور سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کیا جائے۔