مراد سعید کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے رابطوں کا انکشاف

167

پشاور: 9 مئی سے روپوش پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سےرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں مطلوب مراد سعید پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں جن میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت متعدد دیگر رہنما مراد سعید سے رابطے میں ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کے اقدامات شروع کیے جب کہ مراد سعید نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید کا کردار ہے جبکہ مخالف دھڑے کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر انہی کے کہنے پر ہی مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔