چمن (صباح نیوز) بلوچستان میں شدید بارشوں کے دوران ضلع چمن میں پانی کا ریلا ریلوے ٹنل میں داخل ہوگیا جس کے بعد ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوے ٹنل پانی کے ریلے کے ساتھ آئی والی مٹی سے
بھرگئی۔ریلوے حکام نے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل ہونے سے آگاہ کردیا ہے۔چمن میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کے باعث کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور بینکوں میں کام سخت متاثر رہا۔درہ کوژک میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہیوی ٹریفک معطل ہوگیا جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔