وزیراعظم کی رانا تنویر حسین سے بھائی کی وفات پر تعزیت

80
مریدکے: وزیراعظم شہبازشریف وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں
مریدکے: وزیراعظم شہبازشریف وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں

لاہور (صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے گھر پہنچے اور ان سے ان کے بھائی اور رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔