قطر یوریا کی پیداوار اور شمسی توانائی کے میدان میں غلبہ حاصل کرلے گا

241
قطر کے وزیر امور توانائی سعد شیریدہ قطر انرجی کے دو بڑے منصوبوں کا اعلان کررہے ہیں
قطر کے وزیر امور توانائی سعد شیریدہ قطر انرجی کے دو بڑے منصوبوں کا اعلان کررہے ہیں

دوحا (رپورٹ: لیاقت انجم) قطر انرجی عالمی معیار کا یوریا کمپلیکس بنائے گا جس سے قطر دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن جائے گا‘ توانائی کے امور کے وزیر سعد شیریدہ الکعبی نے 2 بڑے عالمی سطح کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے میگا پروجیکٹ میں 3 امونیا پروڈکشن لائنیں تعمیر کی جائیں گی‘ میسعید صنعتی سٹی میں یوریا کمپلیکس کی تکمیل کے بعد2030ء تک قطر کی یوریا کی پیداوار بڑھ کر 12.4 ملین ٹن سالانہ ہو جائے گی۔ وزیر مملکت برائے توانائی امور نے کہا کہ قطر انرجی دخان کے علاقے میں 2000 میگاواٹ کا ایک نیا سولر پاور پروجیکٹ بنائے گا‘ اس منصوبے کی تکمیل سے قطر کی شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت 4,000 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔