کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاھ راشدی کے مشورے کے بعد فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے عہدیداروں کا اعلان کردیا عہدیداروں میں صدر سید ولی وارثی، سینئر نائب صدر سید نجم رضوی، جنرل سیکرٹری ملک صفدر نواز اعوان، جوائنٹ سیکرٹری غنی واوڈی والا، نائب صدر عبدالحق چنہ، نائب صدر جاوید بہاری، نائب صدر سید دوست علی شاہ، نائب صدر شاہد بھٹی، نشر و اشاعت سیکرٹری وقار علی، فنانس سیکرٹری رشید عالم، انفارمیشن سیکرٹری شارق خان انصاری شامل ہیں۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ونگ کے ذمہ داران کراچی میں نجی اور سرکاری اداروں میں لیبر ونگ کو مزید فعال کرنے کے لیے جلد یونٹس قائم کریں گے۔ سردار عبدالرحیم کہا کہ ٹھیکیداری نظام کو پروان چڑھایا جا رہا ہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں ادا کی جائیں۔