راولپنڈی ، مزید6افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

60

راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید6ا فراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد78 تک پہنچ گئی ہے ، ڈینگی سے متاثرہ مریض بے نظیر بھٹو، ہولی فیملی ہسپتا ل اور دیگر ہسپتالوں میں ز یر علاج ہیں۔