کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پیش آئے کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں ممنوعہ شے کے استعمال کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے ملنے والے نمونوں میں ممنوعہ شے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔خیال رہے کہ 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی ایسی
بے قابو ہوئی کہ موٹر سائیکل سواروں کو روندتے ہوئے گزر گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار آمنہ اور اس کے والد60 سالہ عمران عارف جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔