لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کی جانب سے ’’پڑھے گا سندھ، بڑھے گا سندھ‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی ای او سیکنڈری اور ڈی ای او پرائمری ایجوکیشن کی قیادت میں نکالی گئی جس میں مرد، خواتین افسران اور اسکول کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ای اور گلبہار مگسی، ڈی ای او انیس الرحمن جلبانی، نایاب سرکش سندھو اور دیگر نے کہا کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے، اس کے فروغ کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔