معاشی ترقی میں کراچی پورٹ کا نمایاں کردار ہے‘گورنر

112
گورنر سندھ سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین رضازیدی گورنرہائوس میںملاقات کررہے ہیں‘اس موقع پردائودی بوہرہ جماعت کے نمائندے کمیل یونس بھی موجود ہیں
گورنر سندھ سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین رضازیدی گورنرہائوس میںملاقات کررہے ہیں‘اس موقع پردائودی بوہرہ جماعت کے نمائندے کمیل یونس بھی موجود ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی ترقی میں کراچی پورٹ سب سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ عصر حاضر سے ہم آہنگ کراچی پورٹ معاشی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرسکتی ہے اس ضمن میں کراچی پورٹ کی درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سیدین رضا زیدی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں معاشی سرگرمیوں میں پورٹ کی اہمیت، کراچی پورٹ کی فعالیت میں درپیش مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سیدین رضا زیدی نے کہا کہ پورٹ کی اہمیت اور اس کی فعالیت میں گورنر سندھ کا وژن لائق تحسین ہے۔ اس موقع پر داؤدی بوہرہ جماعت کے نمائندہ کمیل یونس نے کمیونٹی کے فلاحی کام، تفریحی سہولیات، کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت دیگر سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے گورنرسندھ کو بتایا کہ دائودی بوہر ہ جماعت کے روحانی پیشواء ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی رہنمائی میں کمیونٹی کی طرف سے کراچی کے اولڈ کوئنز روڈ پر واقع النادیل برہانی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں اسپورٹس کے لئے ایک اعلیٰ مرکز کے طور پر کام کررہا ہے۔ گورنرسندھ کی ہدایت پر گورنرہائوس میںرین ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی سیل کے رابطہ نمبر 02199204748 ، 1366 اور واٹس ایپ نمبر 031629711504 پر لوگ اپنی مشکلات سے آگاہ کررہے ہیں۔ گورنرسندھ کی خصوصی ہدایت پر گورنرہائوس سے صوبہ میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔