کراچی(پ ر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کا یکم ستمبر سے عشرہ دفاع پاکستان منانے کا اعلان۔شہربھر میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے تقریبات ، ریلیاں ،اورکیمپس لگائے جائیں گے۔چھ ستمبر 1965 کو پاکستان کی دلیر مسلح افواج اور پوری قوم دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔ پاکستان کو آج ایک بار پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے۔عشرہ دفاع پاکستان منانے کا فیصلہ شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ٹاؤن کے ذمہ داران کے اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کی۔احمدندیم اعوان کاکہناتھا کہ یوم دفاع عسکری اعتبار سے کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے۔ جب پڑوسی ملک نے پاکستان پربغیر کسی اعلان کے رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کیا۔ پاکستان کی دلیر مسلح افواج اور پوری قوم دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔لیکن آج بدقسمتی سیملک دشمن عناصرقوم اور پاک افواج کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔