جسٹس منصورکے چیف جسٹس بننے پر کوئی خدشات نہیں،عطا ء تارڑ

71

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کے چیف جسٹس بننے سے ہمارے کوئی خدشات نہیں، سوبسم اللہ! وہ آکر جتنے مرضی حلقے کھولنے کا حکم دیں، ہم تمام ججز کا احترام کرتے ہیں، کسی جج کے راستہ روکنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی ہے، جب مناسب وقت ہوگا نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہو
جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے تمام ججزقابل احترام کسی کا راستہ نہیں روک رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کیساتھ احترام کا رشتہ ہے، مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہمارا رابطہ رہتا ہے، مولانا کے ساتھ ایک فطری اتحاد ہے، مولانا کے گھر جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی اپوزیشن بنچوں میں بیٹھا ہوتوتعلق ختم نہیں ہوجاتا۔ مولانا سے ٹوتھرڈ میجورٹی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی نمبرز گیم کے حوالے سے کوئی ڈسکشن ہورہی ہے۔