سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کراچی سے 120کلومیٹر دور: تیز بارشوں کی پیشگوئی

270

کراچی:بحیرہ عرب میں 48 سال بعد اگست کے مہینے میںسمندر میں اٹھنے والے طوفان ’اسنی‘ کے اثرات کراچی پر تیز ہواؤں کی صورت میں نظر آنا شروع ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان  تیزی سے کراچی اور ٹھٹہ کی جانب بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش  کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے اور 6 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سندھ حکومت نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کے سبب ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک  گہرے سمندر میں جانے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

دوسری جانب کے الیکڑک نے اپنی نااہلی بھی طوفان کے نام کردی کے طوفان نے کیبلز کو نقصان پہنچایا جس کے باعث شہر بھر میں اندھیرا کا سماں ہے،شہری اذیت کا شکار ہیں۔