پاکستان میں ایم پی اوکس کا تیسرا کیس بھی سامنے آگیا

310

پشاور : خیبر پختونخواہ کے پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد علی روغانی نے بتایا کہ پاکستان میں ایم پی اوکس وائرس کے تیسرے کیس کی پشاور ایئرپورٹ پر تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک اور مشتبہ مریض کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے وائرس کی نئی قسم، کلیڈ 1 بی کی شناخت کے بعد اس بیماری کے حالیہ پھیلنے کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دےدیا۔

Clade 1b ویریئنٹ عالمی تشویش کو جنم دے دیا کیونکہ یہ وائرس بڑی آسانی سے قریبی علاقوں میں پھیلتا ہے جس کا عالمی سطح پر پھیلنا ممکن ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

تاہم، ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ایم پی اوکس کی وبا کوئی اور کوویڈ 19 نہیں ہے، کیونکہ اس وائرس اور اس پر قابو پانے کے ذرائع کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ معلوم ہے۔

وزارت صحت نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ پاکستان میں ایم پی اوکس کا پہلا کیس کلیڈ 2 قسم کا تھا۔ ایم پی اوکس کے دوسرے کیس کی تصدیق گزشتہ ہفتے ہوئی تھی ۔

کے پی کے پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد علی روغانی نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طبی عملے نے ایم پی اوکس وائرس کی علامات ظاہر کرنے والے دو مسافروں کی نشاندہی کی ہے ۔

ڈاکٹر روغانی نے مزید کہا کہ پھر انہیں فوری علاج کے لیے پولیس اینڈ سروسز ہسپتال (PSH) منتقل کر دیا گیا۔