عمران خان کی اہلیہ اور بہن پارٹی اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہیں، ن لیگی رہنما

177

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور بہن علیمہ خان آپس میں پارٹی اقتداری کی جنگ لڑ رہی ہیں ہیں۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے کہاکہ  پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنے مفاد کی جنگ لڑی ہے، ماضی میں عوام کو آئی ایم ایف کی جھولی میں جھونک کر خود سائٹ پر ہوکر بیٹھ گئے ہیں، یہ ملک میں صرف فتنے پھیلانا جانتے ہیں، اسی لیے جلسے منسوخ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جلسے منسوخ کرکے نئی تاریخ دینا اپنے آپ کو سیاست میں زندہ رکھنے کے حربے ہیں، پی ٹی آئی نے  کے پی میں ترقیاتی کاموں کے نہیں، لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے۔