بھارتی گجرات میں سمندری طوفان کے پیش نظر الرٹ جاری

72

گجرات (صباح نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساحلی علاقے سوراشٹر اورکچ بارش سیزیادہ متاثر ہوئے،انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نیریاست کے بارہ اضلاع میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔24 ہزار افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا ہے،کئی علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکررہ گئے ہیں،گجرات میں کئی روزسے جاری بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی ہے، صوبے میں ریلوے کا نظام تاحال متاثر ہے۔