کراچی/گوادر (اسپورٹس رپورٹر) گوادر کرکٹ اکیڈمی کا تاریخی دورہ کراچی شاندار رہا۔ سی پیک کے شہر گوادر کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی خدابخش ریکانی چیف ایگزیکٹیو افیسر ویسٹ بے ٹاون گوادر نے گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر19 ٹیم کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کے شہر گوادر کے معروف سماجی و کاروباری اور ہردلعزیز شخصیت حاجی خدابخش ریکانی نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کیانڈر 19 کھلاڈیوں کی حوصلہ افزاہی کے لیے کراچی کے ایک نجی ریسٹورینٹ میں پروقار عشاییے کا اہتمام کیا۔حاجی صاحب نے کہا کہ میں سب سے پہلے اپ سبکو مبارک باد پیش کرتا ہوں اپ نے کراچی شہر کے بڑے ڈپارٹمنٹل اکیڈمیز کے خلاف نا صرف بہترین کھیل پیش کیا بلکہ پانچ میں سے دو میچ میں فاتح رہے جو کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ گوادر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس مواقعے اور ٹیلنٹ کو بہتر طریقے سے اجاگر کرنے کی اشد ضررورت ہے۔ حاجی حنیف صدر گوادر اکییڈمی نے کہا کہ اکیڈمی کا گوادر سے اس نوعیت کا پہلا دورہ ہے جس میں 8 بچؤں نے اپنے اپنے ڈبیو میچز ملک کے بڑے ڈیپارٹمنٹل اکیڈمیز کے خلاف کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے جیتنے کے بجاہے تمام بچوں کو کھیل سے معزوز ہونے کا موقع دیا تاکہ وہ وقت سے پہلے گروم ہوکر ملکی سطح کی کرکٹ کے ماحول سے اشنا اور انکو بہتر ایکسپوڑر ملے۔۔۔حاجی خدابخش نے کہا کہ حنیف صاحب دل و جان سے محنت کر رہے اور مجھے یقین ہے اسکا پھل ملے گا۔
موصوف نے کہ اکیڈمی کے نوخیز نوجوانؤں کے بلند حوصلے دیکھکر مجھے بیحد خوشی ہوھی ہیکہ انکے بلند حوصلیقابل رشک ہیں انہوں نے کہا کرکٹرز کے عمر بیت جاتے ہیں مگر انہیں اسطرح کے مواقعے نصیب نہیں ہوتے یقینا یہ ایک خوش اہیند امر ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی نے اپ کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کی ہے بس اب اپکی ذمہ داری ہے کہ اکیڈمی انتظامیہ کے ہدایت کے عین مطابق اپنے کھیل کو مستقل بنیاد پر بہتری لاکر مخلصی سے جاری رکھیں۔حاجی صاحب نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے چیرمین حاجی عبدالحمید رشید ‘ صدر حاجی حنیف حسین کے رضاکارانہ سوچ’ ہمت اور جزبے کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ اس دور میں اسطرح کام کرنا بہت مشکل ہے۔ میں ان بچوں کو بھی داد دیتا ہوں کہ انہوں بہت ہمت اور جوان مردی سے بہترین کھیل پیش کیا اور خاص طور پر شعیب رفیق ‘ سہیل ولی ‘ سراحمد ‘ طفیل قادر ‘ شہے مرید ‘ جلیل جے ار ‘ کییا نور ‘ عبدالحفیظ ‘ منیر احمد ‘ یوسف ولی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔۔محمد جان ریکانی ڈاہریکٹر ویسٹ بے ٹاون نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی نے قلیل مدت میں بہتر ٹیلنٹ کو اجاگر اور گوادر کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب درج کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے نوجوانوں کو ناصرف مثبت سمت راغب کیا بلکے ایک بہتر مستقبل اور اچھے طریقے سے کیریر بلڈنک کیلیے بہتر اندا میں کونسلنگ کی ہے۔۔۔ہم سمجھتے ہیں کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی ایک رول ماڈل اکیڈمی کم اسکول ہے جہاں بچوں کو ناصرف کرکٹ بلکے بنیادی اخلاقیات اور دوسرے درس دیے جاتے ہین۔۔حاجی خدابخش نے بچوں سے خطاب کرتے ہوے کہا ہم گوادر کرکٹ اکیڈمی ایک رضاکارانہ پلیٹ فارم ہے جس میں مہنگے سے مہنگے سہولیات مفت مہیا کیے ہیں ہم اکیڈمی کو مکمل طور پر سپورٹ کرینگے۔۔ہم گوادر کرکٹ اکیڈمی کی نیک خاوشات کو نا صرف سراہتے بلکہ اپ کو مبارک ہو کہ ہم انشااللل گوادر کرکٹ اکیڈمی کیلیے لاہور کے ٹور کے سارے انتظامات کرینگے۔سب بچوں نے تالیاں بجا کر حاجی صاحب کے نیک خواہشات کی داد دی۔اخر میں حاجی خدابخش نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کراچی کے بیسٹ کارکردگی والے کھلاڈیوں طفیل قادر ‘ سہیل ولی کو ویسٹ بے ٹاون کے سوینیر پیش کیے۔ محمد جان ریکانی ڈاہریکٹر بلوچ اسٹیٹ اینڈ ویسٹ بے ٹاون گوادر نے شعیب رفیق کو سوینیر پیش کیا۔حاجی حنیف حسین نے حاجی خدابخش کو گوادر کرکٹ اکیڈمی دورہ کراچی سوینیر ‘ مبین میرک نے محمد جان اور شہزاد نے سلمان خدابخش کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کا پرفیشنل شرٹ پیش کی۔گوادر اکیڈمی کے بیٹر یوسف ولی نے محمدجان کو اکیڈمی کا جریدہ پیش کیا۔۔اخر میں حاجی حنیف حسین نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر حاجی صاحب اور اسکی جوانسال بیٹے محمد جان ریکانی کا تہہ دل شکریہ ادا کیا۔