لاہور (نمائندہ جسارت ) پنجاب یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی اسکالر عنزہ نایاب کی پہلی کتاب ” نیل نگر کی زیمل ” شائع ہوگئی۔یہ کتاب نگر پبلیکیشنز نے شائع کی ہے ،بچوں کی20 کہانیوں پر مشتمل کتاب کی مصنفہ کا کہنا ہے کہ جدید دور کے مسائل کے پیش نظر بچوں کے لئے سبق آموز ادب تخلیق کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اچھا ادب بچوں کی تربیت اور شخصیت پر اثر ڈالتا ہے۔اس کتاب میں مشہور مصنفہ اقبال بانو، بچوں کی ایوارڈ یافتہ لکھاری راحت عائشہ اور علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال کے تاثرات بھی شامل ہیں۔