تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر نے دوران حراست پولیس کے مبینہ تشدد میں شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ صدر مسعود پیزشکیان کی انتخابی مہم میں یہ وعدہ شامل تھا کہ وہ دوران حراست مہسا امینی جیسی اموات کو روکیں گے۔ اس کیس میں تفتیش کے دوران 5پولیس افسران کو پہلے ہی عارضی طور پر حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ محمد میر موسوی کے طور پر کی گئی ہے ،جس کا تعلق بحیرہ کیسپین کے قریب واقع صوبے گیلان کے شہر لاہیجان سے تھا۔