جو بائیڈن چینی ہم منصب سے مذاکرات کے خواہاں ہیں‘ جیک سلیوان

98

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہاہے کہ جو بائیڈن چینی ہم منصب سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ جمعرات کے روز انہوں نے اپنے 3روزہ دورئہ چین کے اختتام پر صدر شی سے ملاقات کی تھی۔ اس دورے میں سلیوان نے چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق جیک سلیوان 2016 ء کے بعد چین کا دورہ کرنے والے امریکا کے پہلے مشیر برائے قومی سلامتی ہیں۔ جیک سلیوان کا دورہ ایسے وقت مین ہوا ہے جب امریکا کے 2اتحادیوں جاپان اور فلپائن کے ساتھ چین کے سیکورٹی تنازعات سامنے آئے ہیں۔ بیجنگ کے دونوں ممالک کے ساتھ جزائر کی ملکیت پر تنازع ہے۔