یاسین مری کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کیس ‘پیش رفت رپورٹ طلب

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان یاسین مری کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت سے متعلق کیس میں مقتول کے اہلخانہ کی پولیس کے خلاف درخواست پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ علاوہ ازیںسندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایس پی کی جانب سے شہری کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کی دھمکیوں سے متعلق کیس میں جارحانہ رویے پر سب انسپکٹر کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تین ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔