لاڑکانہ: دعوت اسلامی کا جشن میلاد النبیؐ کا عظیم الشان اجتماع 6 ستمبر کو ہو گا

114

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) دعوت اسلامی کی جانب سے 6 ستمبر کو جشن میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے دعوت اسلامی ڈویژن کے نگراں محمد عقیل عطاری، ضلعی نگران فدا حسین عطاری نے بتایا کہ ان شاء اللہ 6 ستمبر کو لاڑکانہ میں دعوت اسلامی نے عظیم الشان اجتماع کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لاڑکانہ شہر اور اس کے گردونواح کے عاشقان رسول ﷺ کے عظیم الشان اجتماع میں دعوت اسلامی پاکستان کے نگراں حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے۔