کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی جنرل سیکرٹری ذمے داری ایک آزمائش ہے، اطاعت وتقویٰ اور افراد کار سے محبت، ٹیم ورک ، اہداف کا تعین، اور منصوبہ بندی ناگزیر ہے، جب ہم اللہ پر بھروسا کرکے ذمے داری اٹھاتے ہیں تو اللہ ہمارے کاموں کا ذمہ لے لیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی میں خواتین ذمے داران کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ داعی دین کو دیکھ کراپنی سمت کا تعین کرتے ہیں۔اللہ سے تعلق مضبوط کریں فرائض کے ساتھ نوافل خصوصاً تہجد کا اہتمام کریں صدقات دیں روزے رکھیں اپنے قول و فعل کی نگرانی کریں رائے عامہ کی ہمواری کے بغیر انقلاب برپا نہیں ہوسکتا حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تربیتی پروگرام سے سابقہ نائب ناظمہ صوبہ عظمیٰ عمران نے ورکشاپ کروائی اور کہا بہترین کیریئر دین کے نظام کی سر بلندی ہے بہترین حکمت عملی کے ساتھ نئے افراد کو تحریک سے جوڑنا ہماری ذمہ داری ہے، اخلاص عمل بہترین وصف ہے پروگرام سے ناظمہ ضلع غربی ارجمند شوکت نے بھی خطاب کیا۔