عمران کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت پنجاب نہیں کریگی

69

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت پنجاب نہیں کرے گی،بانی پی ٹی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑا تو یہ ان کی سیاسی زندگی کیلیے داغ بن جائے گا، قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ کوئی یونیورسٹی کا چانسلر ہے تو اس کے گناہ معاف کر دیے جائیں،ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ جب چاہے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے اور یہ ممکنات میں سے ہے، وفاقی کابینہ نے اب تک کسی آئینی ترمیم کی منظوری دی نہ ہی غور کیا گیا ہے، ہمیں آنے والے چیف جسٹس پر پورا اعتماد ہے وہ ملک میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں گے۔دہری شہریت کے حوالے سے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ دہری شہریت پر پابندی کا اصول درست ہے تویہ پابندی سب پر ہونی چاہیے، حکومت دہری شہریت کے بل کی حمایت یا اس قدغن کو ختم کر سکتی ہے۔