اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن مستعفی ہوئے ہیں ، احسن اقبال کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب خان کے تعلقات میں کھچا تانی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ جبکہ دونوں میں ہم آہنگی نہ ہونا بھی کے استعفے کی وجہ بنا ہے۔