معیشت بچاؤ مزاحمتی تحریک ختم نہیں ہوئی‘ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان

18

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تنظیم تاجراں پاکستان کے صدرکاشف چودری نے کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کے پہلے مرحلے کے بعد ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا‘حکومتی ترجمانوں کے تاجروں کے جانب سے ٹیکس نہ دینے کے بیانات،کاشف چودری نے اڑے ہاتھوں لے لیا ‘حکومتی ترجمانوں سمیت پارلیمنٹیئرینز کو آئینہ دکھا دیا ‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سینیٹرز کے اثاثوں اور ان پر ٹیکس جمع کرانے کی تفصیلات منظر عام پر لے آئے اور کہا کہ تاجروں کی ملک گیر مزحمتی تحریک ہے یہ جاری اور ختم نہیں ہوئی‘تجارت اور معیشت بچاؤ مزاحمتی تحریک ختم نہیں ہوئی یہ آگے
بڑھے گی‘ تاجروں کے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں پہلے تین دن کے لیے ملک گیر ہڑتال پر غور ہوگا اورغیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر پہیہ جام کے اپشن پر بھی غور کیا جانے لگا ہے‘ کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد نیشنل پریس کلب میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میںحکومتی ترجمانوں کے تاجروں کے جانب سے ٹیکس نہ دینے کے بیانات،کاشف چودھری نے آڑے ہاتھوں لے لیا اورحکومتی ترجمانوں سمیت پارلیمنٹیرینز کو آئینہ دکھا دیا ۔ ان کاکہناتھاکہ مزاحمتی تحریک اب تاجروں کے اعصاب کی جنگ ہے‘ اور کہا کہ پھر ملک کی طوفانی دوروں کا اعلان کر دیا ‘ تاجروں سمیت مختلف دیگر تنظیموں سے ملاقاتیں کرکے انہیں پہیہ جام ہڑتال میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی ‘ہم پاکستان چلانا اور بچانا چاہتے ہیں ‘حکومتی ترجمان عقل کے اندھے حقائق سے بے خبر ہیں‘‘ہم ملک گیر مشاورت کر رہے ہیں اگر تاجروں کے ساتھ قوم بھی نکل پڑی تو انہیں وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر جانے سے پھر کوئی نہیں روک سکے گا تاجروں سے کہتا ہوں کہ تجارت اور معیشت بچاؤ مزاحمتی تحریک ختم نہیں ہوئی تمام طبقات کی تنظیموں سے مشاورت کر کے ائندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔