پاکستانی 3ہاکی کھلاڑی اور فزیو نے سیاسی پناہ لے لی

188

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کے نوجوان جہاں مایوسی کا شکار ہیں وہیں کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی بھی اب دیگر ممالک میں جاکر سیاسی پناہ لینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ ہاکی کے 3 قومی کھلاڑی بغیر اجازت بیرون ملک چلے گئے، سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا میں گزشتہ چند روز سے چلنے والی خبروں سے گھبرا کر پی ایچ ایف کے متنازعہ سیکریٹری نے عجلت میں پریس کانفرنس کرتے ہویے انکشاف کیا کہ 3کھلاڑی اور ایک فیزیو بغیر ین او سی کے بغیر باہر گئے، تاحیات پابندی لگادی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی نیشنز کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ گئے تھے۔ رانا مجاہد نے انکشاف کیا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ انہوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواست دی ہوئی ہے، تینوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے ساتھ پولینڈ اور ہالینڈ کا دورہ کیا تھا اور وہ نیشنز کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ گئے تھے اور واپس آئے تھے لیکن کیمپ میں نہیں آئے، پتہ چلا ہے وہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں لہٰذا تینوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ این او سی کے بغیر باہر گئے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں میں مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم، عبد الرحمان اور فزیو وقاص شامل ہیں۔ سیکرٹری فیڈریشن کا کہنا تھاکہ چاروں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو لکھیں گے، ڈپارٹمنٹس کو بھی اس حوالے سے لکھ دیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ کھلاڑی کس ملک گئے ہیں اس کا علم نہیں لیکن ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے باہر جانے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے ہم سے جھوٹ بولا کہ وہ فیملی مصروفیت کی وجہ سے کیمپ میں نہیں آ سکتے۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ناقدین رانا مجاہد کا دعوی جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کھلاڑی پروفیشنل ہاکی لیگ کھیل رہے ہیں ۔ رانا مجاہد صرف اپنا بچائو کررہے ہیں یہ، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی اگر صفر یا ناقص رہی تو کھلاڑیوں پر اس کا ملبہ ڈالا جائے ۔ اس کے علاوہ 5، 6 کھلاڑی انہوں نے نہیں لئے جبکے کھلاڑیوں کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔ ابھی تک انہوں نے کوچنگ پینل کا ہی اعلان نہیں کیا۔ صرف اسسٹنٹ کوچ کے طور پر زیشان اشرف کا نام آرہا ہے۔ نیز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا مجاہد و دیگر خود نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 10سال کے لئے معطل ہیں۔ بدعنوانی کے الزامات کا انہیں سامنا ہے۔ ہاکیاں کسی BOSS کمپنی سے خریدیں گئیں جس کا نام پہلے کھبی سننے کو نہیں ملا ۔ مزکورہ شخص نے جتنی تنخواہیں بٹوریں اس کا ٹیکس تک نہیں بھرا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی حیثیت کیا ہے جو یہ کسی کھلاڑی پر پابندی عائد کریں۔ اس کے علاوہ منتخب سیکریٹری حیدر حسین نے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے اور stay order بھی موجود ہے۔اس بنیاد پر ان کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری ظاہر کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ واضح رہے آصف باجوہ نے کروڑوں روپے اپنے سالے کی کمپنی کے اکائونٹ میں جمع کرائے۔ اس کے علاوہ رانا مجاہد نے جو اپنا کمرہ تعمیر کرایا نقد دے کر بنوایا۔ ڈالر خریدے وہ بھی نقد اور ہاکیاں بھی نقد ہی خریدیں گئیں جو خلاف ضابطہ ہیں۔ اولمپئن نوید انجم پرچیزنگ کمیٹی میں تھے جس پر الزامات لگے اور وہ ہی انکوائری کمیٹی میں بھی رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گھٹیا مذاق کو ناقدین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے اور بہت جلد پریس کانفرنس کرکے قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔