اسلام آباد، پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

202

اسلام آباد اور صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہر لرز اٹھے، جن میں پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، ہنگو، مردان، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، دیر، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان، چنیوٹ اور سرگودھا شامل ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن، افغانستان میں تھا جس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد متاثرہ شہروں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔