کراچی: کمشنر کراچی نے کل 30 اگست جمعہ کو شہر بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیاہے۔
کمشنر کراچی کا کہناتھا کہ فیصلہ محکمہ موسمیات اورپی ڈی ایم اےکی ایڈوائزری کی روشنی میں کیا،شہر کے تمام اضلاع میں سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کی روشنی میں کراچی کے تمام اضلاع میں واقع گورنمنٹ اور پرائیویٹ تما م اسکولز بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
خیال رہے کہ سندھ مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے اور سمندری طوفان کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج رات یا کل صبح سندھ کی ساحلی پٹی تک سمندری طوفان بننے کا خطرہ ظاہر کیا ہے جس کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔