سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر، پنوعاقل اور باگڑجی میں جماعت اسلامی کا 83 واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ سکھر میں دارالعلوم تفہیم القرآن میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی کے 83 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے قیام کے مقاصد اور سیاسی، مذہبی جدوجہد پر روشنی ڈالی، بعد ازاں دُعا کرائی کہ اللہ جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام کو اہل پاکستان کے دلوں میں ڈال دے۔ آمین! علاوہ ازیں پنوعاقل میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی، اس موقع قیم جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو ، عبدالکریم اندھڑ نیتا نے جماعت کے موضوع پر خطاب کیا اور جماعت اسلامی کی فلاحی خدمات سمیت موجودہ حالات میں سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے جماعت اسلامی ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کر رہی ہے، دوران مہم لوگوں تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گی اور موجودہ ملکی حالات میں ملکی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کی اہم ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ مزید برآں باگڑجی میں جماعت اسلامی کی جانب سے یوم تاسیس کی شاندار پروقار تقریب جامع نورالہدیٰ عربیہ اسلامیہ میں منعقد ہوئی۔