لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 11 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔